Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت ماب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، کی سربراہی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ یہ قدم جنوبی ایشیا کے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز دونوں اطراف کو اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عزم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، حکمت اور دانائی اور عقل بصیرت کا سہارا لیتے ہوئے خطے کو کشیدگی سے بچانے اور بقائے باہمی کی اقدار کو مستحکم کرنے کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کو ترجیح دینی چاہیے، جو دونوں ہمسایہ ممالک کی عوام کے استحکام اور خوشحالی کی خواہشات کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز جنگوں اور تنازعات کو ختم کرنے، پوری دنیا میں امن قائم کرنے اور انسانیت کو بھلائی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام سے لطف اندوز کرنے کے قابل بنانے کی تمام کوششوں کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اس سے قبل ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک سے تحمل اور پرسکون رہنے کا مطالبہ کیا تھا، اور جنگ کی طرف نہ جانے کی اپیل کی تھی جس سے ان کے ممالک، ان کے لوگوں اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہو۔