Muslim Elders

ایک ٹیلیفونک رابطے میں.. شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، نے پوپ لیو چودھویں کو کیتھولک چرچ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز اور ویٹیکان کے پوپ نے انسانی بھائی چارے کی راہ کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

امام الطیب اور پوپ لیو چودھویں نے خاص طور پر غزہ، یوکرین، اور سوڈان میں جنگوں اور تنازعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
امام الطیب اور پوپ لیو چودھویں نے کمزوروں، غریبوں اور مظلوموں کے حقوق کی حمایت کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ایک ٹیلی فونک رابطے میں دنیا کی دو اہم مذہبی شخصیات نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی .. بروز بدھ کو فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر الشریف نے، تقدس مآب پوپ لیو چودھویں، ویٹیکن کے پوپ کو کیتھولک چرچ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج ایک فون کال کے دوران میں نے عزیز بھائی پوپ لیو چودھویں کو کیتھولک چرچ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انسانی بھائی چارے اور مکالمہ کا سفر جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا؛ تاکہ باہمی ہم آہنگی اور عالمی امن کی اقدار کو فروغ مل سکے، اور ہم نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ہمیں ان جنگوں اور تنازعات کا خاتمہ کرنا چاہئے جو ہمارے عالم کو درپیش ہیں، خاص طور پر غزہ، یوکرین اور سوڈان میں، اور کمزوروں، غریبوں اور مظلوموں کے حقوق کی حمایت کرنی چاہئے۔