Muslim Elders

شیخ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، کا ڈنمارک کی وزیر اعظم کو پیغام: دوسروں کے مقدسات اور ان کی مذہبی علامتوں کی خلاف ورزی پر اظہار رائے کی آزادی ختم ہو جاتی ہے

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز نے اپنے آفس میں ڈنمارک کی وزیر اعظم محترمہ میٹ فریڈرکسن سے ملاقات کی اور مشترکہ تعاون کے طریقوں اور سب سے نمایاں عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

امام اکبر نے کہا آج دنیا کو مذہب کی آواز کی اشد ضرورت ہے، وہ آواز جسے کچھ لوگ خاموش کرنے اور لوگوں کی زندگیوں سے خارج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور یہ کہ مادیت پسندانہ نقطہ نظر میں مبالغہ آرائی اور انسانی خواہشات کی معبودیت اور ان کی تسکین کے حصول سے دنیا کو اس سے مزید جنگوں، تنازعات اور خونریزی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

اس بات پر زور دیا کہ آزادی کی اصطلاح کا مغرب اکثر غلط استعمال کرتا ہے، جبکہ اس کا استعمال ہماری مشرقی اور عرب ثقافت پر کچھ مغربی نظریات اور رسم و رواج کو مسلط کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ میڈیا چینلز کے ذریعے ہم جنس پرستی کو معمول پر لانا ہمارے عرب خطے اور عام طور پر مشرق وسطیٰ میں، اور انسانی حقوق، بچوں اور خاندان کو نظر انداز کرتے ہوئے ان رویوں اور جرائم سے جو مذاہب کی تعلیمات اور انسانی جبلت سے متصادم ہیں اور کائنات کے توازن اور اس کی مخلوق میں خدا کے قانون کو بگاڑتے ہوئے اسے قانونی اور حقیقتی طور پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور یہاں، استعمار کی اس نئی شکل کا خاتمہ ضروری ہے، جو کہ فکری اور ثقافتی استعمار ہے! شیخ الازہر نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں اور مشرق کے لوگوں کا مذہب اور اخلاق کی اقدار پر قائم رہنا ان کی شخصیت اور تشخص کا لازمی جزو ہے جس کی وہ قدر کرتے ہیں۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دوسروں کو ٹھیس پہنچانے یا ان کے مقدسات اور مذہبی علامات کو مجروح کرنے کے لیے اظہار رائے کی آزادی کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ عقلمندوں اور دانشوروں اور ان لوگوں کی آواز پر بہت زیادہ انحصار رکھتے ہیں جو اب بھی منصفانہ مسائل کی طرف انسانی احساس رکھتے ہیں۔ اور یہ کہ ہمیں انسان کو اس کے المیوں اور تکلیفوں سے نکالنے کی ضرورت ہے، اور مشرقی انسان کے ساتھ ایک مکمل انسان کے طور پر، بالکل مغربی کی طرح، اور یہ کہ مشرق کے لوگ زیادہ بہتر زندگی گزارنے کے مستحق ہیں۔

آپ نے مزید پوچھا: کیا کوئی امید ہے کہ یہ انسانی المیے ایک دن ختم ہو جائیں گے؟! اور اپ نے غیر قانونی ہجرت کے خطرات کے بارے میں بھی بات کی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگر ہم اس رجحان کا کوئی بنیادی حل چاہتے ہیں تو ہمیں اس کی اصل وجوہات کا مطالعہ کرنا چاہیے اور ان محرکات کی تحقیق کرنی چاہیے جو ان نوجوانوں خصوصاً افریقی باشندوں کو اپنے ملک چھوڑنے اور ایک غیر یقینی اور نامعلوم مستقبل کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ افریقی براعظم – سونے اور دولت کا براعظم – جس کے وسائل کو لوٹ لیا گیا اور اس کے ذرائع پر قبضہ کر لیا گیا۔ اور اس براعظم کے لوگوں کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھانا اور انہیں اٹھنے اور کام کرنے میں مدد کرنا، اس وقت ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ مغربی لوگ وہ ہیں جو افریقہ کی طرف ہجرت کرتے ہیں نہ کہ دوسری طرف!

اپنی طرف سے، ڈنمارک کی وزیر اعظم نے لوگوں میں انسانی بھائی چارے، عالمی امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے لیے شیخ الازہر کی کوششوں کو سراہا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ان کا ملک فرق کے حق کی ضمانت دینے کا خواہاں ہے، اور یہ کہ وہ مشرق اور مغرب کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے اور مشرقی اور مغربی لوگوں کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے پر بہت توجہ دیتا ہے، اور غیر قانونی ہجرت کے خطرے کے بارے میں شیخ الازہر کی تجویز سے متفق ہے، اور مصر ایک اہم شریک کی نمائندگی کرتا ہے اور اس رجحان میں ایک فعال کردار ادا کرتا ہے۔ ان چیلنجز کو حل کرنے اور زمینی سطح پر حقیقی کامیابی حاصل کرنے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔