Muslim Elders

شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، نے شیخ هزاع بن سلطان بن زايد کی وفات پر متحدہ عرب امارات کے صدر سے تعزیت کا اظہار کیا

امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈر نے، الله کی مرضی اور تقدیر پر بہت اطمینان کے ساتھ شیخ هزاع بن سلطان بن زايد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جن کا کل انتقال ہو گیا، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور عظیم بخشش سے ڈھانپے۔

امام اکبر نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے اور زاید کے معزز فرزندوں، پورے نہیان خاندان، اور امارات کے برادر لوگوںسے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر اور تسلی دے، {ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے}۔