Muslim Elders

مراکش کے وزیر برائے نوجوانان و ثقافت کا رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین کا دورہ

مراکش کے وزیر برائے نوجوانان و ثقافت نے مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور فروغ دینے میں کونسل کی کوششوں اور اشاعتوں کی تعریف کی۔

رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین نے مراکش کی سرگرمیوں کے پہلے دن ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مملکت مراکش کے نوجوان، ثقافت اور مواصلات کے وزیر محترم محمد مہدی بنسعید کا استقبال کیا۔ نمائش کا 29 واں سیشن، جو10مئی سے 19 مئی تک مراکش کے دارالحکومت رباط میں جاری رہے گا۔

عزت مآب محمد مہدی بنسعید نے رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین کا معائنہ کیا، اسلامی اور انسانی فکر کے شعبوں میں الحکما پبلشنگ کی طرف سے فراہم کی جانے والی معیاری اشاعتوں کی تعریف کی، اور امام اکبے پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں علم کو بڑھانے، انسانی فکر کو تقویت دینے اور مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے میں ان کی کوششوں کی تعریف کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ جو 5 مختلف زبانوں میں 220 سے زیادہ اشاعتیں پیش کررہا ہے، جن میں 22 نئی اشاعتیں بھی شامل ہیں، جو کہ اہم ترین فکری اور ثقافتی مسائل کو حل کرتی ہیں، اس کے علاوہ متعدد مباحثے اور ثقافتی سیشنز کا اہتمام کررہا ہے، جس میں اسکالرز، مفکرین، ادیبوں، دانشوروں، ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی کے پروفیسرز شامل ہیں جس کے دوران وہ جدید دور میں زبانی ورثے کی خدمت کے امکانات پر اور مسلم دنیا میں شناخت کی سیڑھی، مشرق اور مغرب کے درمیان واقفیت کی حد، یورپی نشاۃ ثانیہ کے آغاز میں امن کا خیال، اور انسانی مسائل کے میدان میں اشاعت اور ترجمے کے مستقبل پر گفتگو کریں گے۔

رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں کونسل کی شرکت کونسل کے وژن اور مشن پر مبنی ہے جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان رابطے اور تعاون کے پل بنانا ہے۔ نمائش میں کونسل کا پویلین مراکش کے دارالحکومت رباط کے ضلع سوسی میں پویلین نمبر C 18 میں واقع ہے۔