فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف نے بروز منگل جمہوریہ فن لینڈ کے صدر جناب الیگزینڈر اسٹوب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر فضیلت مآب امامِ اکبر نے اخلاقیات سے وابستگی اور دینی تعلیمات کی طرف واپسی کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جامعہ الازہر اور مسلم کونسل آف ایلڈرز دنیا بھر میں رواداری، بقائے باہمی اور پُرامن ہم آہنگی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ یہ کوششیں مغربی دنیا میں مختلف کلیساؤں اور دینی و ثقافتی اداروں کے ساتھ مکالماتی دوروں کے ذریعے کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد عالمی امن کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔
اپنی جانب سے، فن لینڈ کے صدر نے شیخ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا، اور عالمی سطح پر امن کے فروغ، بقائے باہمی اور انسانی اخوت کی اقدار کو مستحکم کرنے کے لیے فضیلت امامِ اکبر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے میں مذہبی قائدین اور دینی شخصیات ایک نہایت اہم اور مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔
شیخِ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی فن لینڈ کے صدر سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کے طریقوں پر گفتگو
