ایک خصوصی اجلاس جو فضیلت مآب امام اکبر شیخ الأزہر کی صدارت میں کئی علماء اور مذہبی حوالہ جات کی شرکت سے مملکت بحرین میں منعقد ہوا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے زیر اہتمام جامع اسلامی علمی کانفرنس کا انعقاد۔
مختلف اسلامی مکاتب فکر کے علماء نے فلسطینی کاز کو کمزور کرنے کی کوششوں اور ہر قسم کی نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اور اس کاز میں عرب اور اسلامی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔
امّت کے علماء اور دانشمندوں کا عرب جمہوریہ مصر میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں جمع ہونے والے عرب رہنماؤں کے نام ایک پیغام: ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ کو اپ کی کوششوں میں کامیابی عطا فرمائے اور آپ کو امّت کی بھلائی کے لیے متحد کرے۔
فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور اپنی سرزمین و وطن کے ساتھ بہادری سے وابستگی کو سلام ایک سفاکانہ جارحیت کے سایے میں جو زمین کی قدر و قیمت اور وطن سے وابستگی کو نہیں جانتی۔
یہ بات واضح ہے کہ امّت کی صلاحیتوں کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بیدار کرنے کا واحد راستہ اتحاد اور مشترکہ بنیادوں پر آگے بڑھنا ہے۔
مملکت بحرین میں اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کے نتائج کو اپنانا اور "پکار اہل قبلة” منشور میں شامل اسلامی بھائی چارے کے حصول کے لئے ایک بصیرت افروز نقطہ نظر۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے سفارشات کے نفاذ کی نگرانی اور آئندہ سال مصر میں ہونے والی اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کی حمایت کے لیے وسیع نمائندگی کے ساتھ ‘اسلامی مکالمہ لیگ’ کا قیام۔
عالم اسلام کے علماء نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے ساتھ ایک متوازی اخلاقی ضابطہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلامی اداروں کے اقدام کی ضرورت اور مسلم علماء کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے آلات سے فائدہ اٹھانے اور انہیں نوجوان نسل اور نوجوانوں کے ساتھ مؤثر رابطے کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی صدارت میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کا اٹھارہواں اجلاس بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کونسل کے اراکین کی موجودگی میں منعقد ہوا؛ اس خصوصی اجلاس میں -جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا ہے- دنیا بھر کے مختلف اسلامی مذاہب کے ممتاز علماء اور مذہبی رہنماوں کو مدعو کیا گیا، تاکہ اسلامی مکالمے کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے، ان چیلنجز کے پس منظر میں جو آج امت مسلمہ کو درپیش ہیں، خاص طور پر فلسطینی کاز۔
شرکاء نے فلسطینی کاز کو کمزور کرنے اور تمام نقل مکانی کی کوششوں کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا، اور ان کوششوں کے خلاف عرب اور اسلامی موقف کی حمایت کی تصدیق کی، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ عرب جمہوریہ مصر میں ہونے والی متوقع عرب سربراہ کانفرنس میں شریک عرب رہنماؤں کی کوششوں میں کامیابی عطا فرمائے، اور امّت کی بھلائی کے لئے ان کو متحد کرے۔
شرکاء نے فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور اپنی سرزمین اور وطن کے ساتھ ان کی بہادری کی وابستگی کو سراہا، ایک بے رحمانہ جارحیت کے درمیان جو زمین کی قدر و قیمت اور وطن سے وابستگی اور اس کی قربانی کو نہیں جانتی۔ یہ کہتے ہوئے کہ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے امّت کی صلاحیت کو متحرک کرنے کا واحد راستہ اتحاد ہے اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جو کئی مقامات پر موجود ہیں مشترکہ بنیادوں سے آغاز کرنا ہو گا۔
شرکاء نے اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کے تمام نتائج اور اس اہم کانفرنس کی طرف سے جاری کردہ "پکار اہل قبلة” منشور کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا، جو مسلم دنیا کو اسلامی مکالمے کے منطلقات، ترجیحات اور فوری مسائل کے بارے میں ایک مربوط مستقبل کا نقطہ نظر فراہم کرتا ہے تاکہ باہمی تفہیم اور احترام کی فضا میں امت کے تمام اجزاء کے مابین اسلامی بھائی چارے کو حاصل کیا جا سکے اور ہر قسم کی توہین، نفرت انگیز تقاریر اور تکفیر کو روکا جا سکے۔
اس دعوت کی بنیاد پر شریک علماء نے اسلامی مکالمے کے میدان میں اجتماعی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا؛ ان تصورات کو عملی اقدامات میں نافذ کرنے کے لیے، جن میں سب سے اہم ایک” اسلامی مکالمہ ایسوسی ایشن”کا قیام ہے جس میں تمام اسلامی فرقوں کے نمائندے شامل ہوں گے؛ کانفرنس کی سفارشات پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے، دنیا بھر کے تمام اسلامی فکر کے شراکت داروں کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی کے ذریعے، انہوں نے آئندہ سال عرب جمہوریہ مصر کے شہر الازہر الشریف میں منعقد ہونے والی اسلامی مکالمہ کانفرنس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں اقدار اور اخلاقیات کے نظام پر مصنوعی ذہانت کے فوائد اور نقصانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اور اس ترقی کے ساتھ متوازی ضابطہ اخلاق کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو ان تکنیکی آلات کے انچارجوں کے کام کو کنٹرول کرتا ہے، اور ان کے صارفین کو ان سے مثبت طور پر فائدہ اٹھانے کے بہترین طریقے کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسلامی اداروں کے اقدامات اور مسلم علماء کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے آلات سے فائدہ اٹھانے اور انہیں بروئے کار لانے کی مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور نوجوانوں کے ساتھ موثر رابطہ قائم کیا جا سکے۔ خاص طور پر صحیح دینی معلومات اور درست فتوے حاصل کرنے کے سلسلے میں۔
اس اجلاس میں شریک علماء، مذہبی رہنما اور مفکرین نے اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کی سرپرستی پر شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے فراہم کردہ مدد اور خصوصی توجہ کا شکریہ ادا کیا، اور مملکت بحرین کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بہترین استقبال اور مہمان نوازی کی۔
شرکاء نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مسلم کونسل اف ایلڈرز کی عالمی امن کی خدمت اور اسلامی بھائی چارے اور انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے کی کوششوں کی مسلسل حمایت کی۔
-اختتام-
مسلم کونسل اف ایلڈرز :
ایک آزاد بین الاقوامی ادارہ ہے جو فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر الشریف کی سربراہی میں 2014 میں ابوظہبی میں قائم ہوا، اور اس کی رکنیت میں امّت اسلامیہ کے ممتاز علماء اور دانشور شامل ہیں جو حکمت، اعتدال، انصاف اور خود مختاری کی خصوصیات کے حامل ہیں۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز کا مقصد اپنے مختلف اقدامات، سرگرمیوں اورتقریبات کے ذریعے امن، مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدارکو فروغ دینا ہے، اور غلط تصورات کی اصلاح کرنا، انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنا اور نفرت، تعصب، نسل پرستی اور امتیازی سلوک کی تمام اقسام کا مقابلہ کرنا ہے، اس کے علاوہ اسلامی اسلامی مکالمے کو فروغ دینا اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مذہبی رہنماؤں اور شخصیت کے کردار کو بڑھانا ہے۔
