Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے انڈونیشیا کے شہر بانڈونگ میں "ہم آہنگی کیمپ 2025” کا انعقاد کیا

جنوب مشرقی ایشیا میں پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے کی جاری کوششوں کے طور پر، مسلم کونسل آف ایلڈرز 24 سے 27 فروری 2025 تک انڈونیشیا کے شہر بنڈونگ میں "ہم آہنگی کیمپ 2025” کا بین المذاہب مکالمے اور ماحولیاتی مسائل سے متعلق متعدد اداروں کے تعاون سے انعقاد کیا۔ جس میں ایکو لرننگ کیمپ-بانڈونگ، انڈونیشیا کی نیشنل یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز سنٹر، اور گسڈورین نیٹ ورک، گرین فیتھ انڈونیشیا، شامل ہیں۔

اس کیمپ کا اہتمام انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں قائم جنوب مشرقی ایشیا میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی برانچ کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں چھ مختلف مذاہب کی نمائندگی کرنے والے چالیس نوجوان مرد و خواتین شریک ہیں جنہیں اس منفرد تقریب میں شرکت کے لیے درجنوں امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کیمپ کا مقصد مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان باہمی تفہیم کو فروغ دینا، اور نوجوانوں کے درمیان مکالمے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا، اور ماحولیاتی آگاہی پھیلانے اور آب و ہوا کے تحفظ میں مذہبی اقدار کے کردار کو فروغ دینا شامل ہے

یہ تقریب مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے جنوب مشرقی ایشیا میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ جہاں کونسل مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے، رواداری اور انسانی بھائی چارے کے اصولوں کو مستحکم کرنے، اور نوجوانوں کی ایسے اقدامات میں شرکت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے جو زیادہ پرامن اور روادار معاشروں کی تعمیر میں معاون ثابت ہوں۔

یہ کیمپ نوجوانوں کی مدد میں کونسل کے اقدامات کی توسیع ہے۔ کونسل نے اس سے قبل امن ساز نوجواں فورم منعقد کیا تھا، جس کے دو ایڈیشن ہوئے؛ پہلا لندن 2018 میں، اور دوسرا جنیوا 2022 میں۔ جس میں مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے نوجوانوں کے درمیان مکالمہ اورتفہیم کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، اور کونسل نے پاکستان میں "آذادی” فیلوشپ کے اہتمام میں بھی حصہ لیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو امن اور بقائے باہمی کے لئے سفیر بنانا ہے، اور اس کے علاوہ امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ساتھ انسانی بھائی چارے کے لیے طلباء مکالمہ فیلوشپ پروگرام بھی منعقد کیا۔

ماحولیاتی اور آب و ہوا کے مسائل کے بارے میں مذہبی ذمہ داری کے تحت، مسلم کونسل اف ایلڈرز اس میدان میں اہم کوششیں کر رہی ہے، جس کا آغاز نومبر 2023 میں ابوظہبی میں "مذاہب برائے موسمیاتی سربراہی اجلاس” کے انعقاد سے ہوا، جس کے نتیجے میں "ضمیر کی پکار: مذہبی رہنماؤں کا ابوظہبی مشترکہ بیان” جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ، دبئی میں (COP28) کی تاریخ میں پہلی بار بین المذاہب پویلین کا انعقاد کیا گیا، اور باکو، آذربائیجان میں 2024 میں موسمیاتی سربراہی اجلاس کے لیے مذاہب کی شراکت داری، اور موسمیاتی کانفرنس (COP29) میں بین المذاہب پویلین کا انعقاد بھی شامل ہے، جس کا مقصد عالمی ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مذہبی رہنماؤں کی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔

ہم آہنگی کیمپ 2025 مسلم کونسل آف ایلڈرز کا نوجوانوں کے اقدامات کی حمایت، بین المذاہب اور بین الثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی کوششوں میں مذہبی اقدار کو ضم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس طرح جنوب مشرقی ایشیا اور دنیا میں بقائے باہمی اور امن کے اصولوں پر مبنی پائیدار ترقی میں حصہ ڈالتا ہے۔