امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کے دوره بحرین کا پروگرام
جس میں وہ بحرین فورم برائے مکالمہ میں شرکت کریں گے اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے 16ویں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
بحرین کے بادشاہ، ویٹیکن کے پوپ، مذہبی شخصیات، یونیورسٹیوں کے صدور اور نوجوانوں سے سرکاری ملاقاتیں بھی کریں گے۔
امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز آئندہ جمعرات کو ایک سرکاری دورے پر بحرین پہنچیں گے جو کئی دنوں تک جاری رہے گا۔
بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی دعوت پر اور بحرین فورم برائے مکالمہ "مشرق اور مغرب مکالمہ برائے انسانی بقائے باہمی” میں شرکت کے لئے جو بحرین کے بادشاہ کی سرپرستی میں جمعرات اور جمعہ 3 اور 4 نومبر کو منعقد ہو گا ۔ جس میں کیتھولک چرچ کے پوپ تقدس مآب پوپ فرانسس، اور دنیا بھر سے تقریباً 200 مذاہب کے نمائندے، رہنماؤں اور شخصیات کے ساتھ ساتھ ممتاز دانشور اور میڈیا کےنمائندے بھی شركت كریں گے۔
امام الاکبر بحرین کے بادشاہ اور ویٹیکن کے پوپ سے ملاقاتیں کریں گے۔
بحرین کے دورے کے پہلے دن شام کو کانفرنس میں شریک کچھ مذہبی رہنماؤں اور نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔
دوسرے دن کے پروگرام میں بحرین کے بادشاہ، شیخ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز اور ویٹیکن کے پوپ کھجور کا پودا لگائیں گے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ماحولیاتی اہمیت رکھتا ہے۔
اس کے بعد بحرین کے بادشاہ امام الطیب اور پوپ فرانسس کے ساتھ بحرین فورم برائے مکالمہ "مشرق اور مغرب مکالمہ برائے انسانی بقائے باہمی” کے انعقاد کی جگہ پر اختتامی سیشن میں خطاب کریں گے۔
امام الاکبر، شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، کے ساتھ ملاقات کریں گے، اور پھر پوپ فرانسس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہو گی، اس کے بعد شیخ الازہر، ویٹیکن کے پوپ ، اور مسلم کونسل آف ایلڈرز اور کیتھولک چرچ کے سینئر رہنماؤں کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
تیسرے دن، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، ممتاز اسلامی اور مسیحی تنظیموں، اور متعدد یونیورسٹیوں کے رہنماؤں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد، اور بحرین میں سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے ساتھ متعدد اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے بعد بحرینی نوجوانوں کے ایک گروپ اور فورم میں شریک "امن ساز فورم” کے نوجوانوں سے ملاقات کریں گے۔
اور امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اتوار کی صبح مصر کے دارالحکومت قاہرہ واپس پہنچے گے۔
