Muslim Elders

اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن پر مسلم کونسل اف ایلڈرز نے تعصب، انتہا پسندی، نفرت اور اسلاموفوبیا کی تقاریر کے مقابلے میں مکالمے، بقائے باہمی اور امن کی زبان کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتی ہے

مسلم کونسل اف ایلڈرز، فضیلت ماب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر شریف کی صدارت میں، مکالمے، رواداری، بقائے باہمی اور امن کی زبان کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتی ہے، تاکہ تعصب، انتہا پسندی، امتیازی سلوک اور اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے ہر سال 15 مارچ کو منائے جانے والے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں مسلم کونسل آف ایلڈرز نے کہا کہ اسلام رواداری، بقائے باہمی اور امن کا مذہب ہے، انہوں نے کچھ انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کی جانب سے تنگ سیاسی اور جماعتی مفادات کے حصول کے لیے اسلام کے بارے میں منفی سوچ پھیلانے کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے مشرق اور مغرب کے درمیان ثقافتی رابطے کے ذریعے اسلاموفوبیا کے رجحان کو کم کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا، مسلمانوں کے اپنے معاشروں میں مثبت انضمام کو فروغ دینے، اور ایسے قوانین اور ضوابط بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو دوسروں پر حملہ کرنے یا ان کے مذہبی علامات اور مقدس چیزوں کی توہین کو جرم قرار دیتے ہیں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز حقیقی اسلامی مذہب کی رواداری کو فروغ دینے اور ہر قسم کی عدم رواداری، انتہا پسندی، نسل پرستی، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف روشن خیال مرکزی سوچ کو پھیلانے کے لئے متعدد متاثر کن منصوبوں اور اقدامات کے ذریعے انتھک کوششیں کرتی ہے۔ جن میں : مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے کے دور، بین الاقوامی امن کے قافلے، امن ساز نوجوان فورم، اور انسانی بھائی چارے کے لئے طلباء مکالمے کے پروگرام، اور دنیا کے مختلف حصوں میں رمضان مشن شامل ہیں.

انسانی بھائی چارے سے متعلق دستاویز جس پرفضیلت ماب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر شریف چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اور کیتھولک چرچ کے پوپ پوپ فرانسس نے ابوظہبی میں 2019 میں دستخط کیے تھے، میں بیان ہے کہ آزادی ہر انسان کا حق ہے: عقیدہ، سوچ، اظہار اور عمل، اور یہ کہ مذہب، رنگ، جنس، نسل اور زبان میں تکثیریت اور فرق ایک الہی حکمت ہے، اور الله تعالیٰ نے انسانوں کو اسی پر پیدا کیا ہے ور اسے ایک مستقل بنیاد بنا دیا جس سے عقیدے کی آزادی، اختلاف رائے کی آزادی کے حقوق حاصل ہوتے ہیں، اور لوگوں کو کسی خاص مذہب یا ثقافت پر زبردستی کرنے کو جرم قرار دیا، یا ایک ایسا مہذب طریقہ مسلط کرنے کو جو دوسروں کے لیے قابل قبول نہ ہو۔