مسلم کونسل آف ایلڈرز ، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر الشریف کی سربراہی میں، جمہوریہ آذربائیجان اور جمہوریہ آرمینیا کے درمیان امن مذاکرات کی تکمیل کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے، اور یہ بات واضح کرتی ہے کہ یہ اہم قدم قفقاز کے علاقے میں امن کے قیام اور استحکام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، عزت مآب مشیر محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کی تکمیل کا خیر مقدم کرتی ہے، اور امن کے فروغ، مکالمے، رواداری، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو پھیلانے کی کوششوں کی حمایت پر زور دیتی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے دونوں ممالک کی عوام کے لئے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے رابطوں کے پلوں کی تعمیر اور مکالمے اور تعاون کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے کام جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
