Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز غزہ میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتی ہے اور جنگ بندی کے معاہدے کی پابندی کے ساتھ فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں، غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ جس کے نتیجے میں مریضوں اور طبی عملے کے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز نے واضح کیا کہ طبی مراکز اور ان میں کام کرنے والے افراد کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جو شہریوں اور طبی تنصیبات کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے فلسطینی شہریوں اور بے گھر افراد کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے والے مسلسل حملوں کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ان خلاف ورزیوں کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پاسداری اور فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے غزہ کی پٹی میں انسانی اور امدادی سامان، بالخصوص طبی ضروریات اور پناہ گاہوں کے لیے درکار اشیا، کے داخلے پر عائد مسلسل پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہارکرتی ہے۔ بگڑتی ہوئی انسانی صورتِ حال اور موسمِ سرما کی آمد کے پیش نظر، مسلم کونسل آف ایلڈرز عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی اخلاقی، انسانی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے اور انسانی و امدادی سامان کی فوری، محفوظ، پائیدار اور بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنائے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے بے گناہ شہریوں اور طبی تنصیبات کے تحفظ، فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے اور سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری فلسطینی عوام کے مصائب ختم کرنے کی ضرورت پر ایک بار پھر زور دیتی ہے۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز نے منصفانہ اور جامع امن کے قیام کے لیے کام کرنے اور فلسطینی عوام کے اس جائز حق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ بھی کرتی ہے کہ وہ اپنی آزاد ریاست قائم کریں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔