Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز سعودی عرب کے خلاف حوثی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں، مملکتِ سعودی عرب کے خلاف حوثی جماعت کے بیانات اور سمندری جہاز رانی کو نشانہ بنانے والی دھمکیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز اس بات پر زور دیتی ہے کہ پڑوسی ممالک کو اس قسم کے بیانات اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط اور عالمی روایات کے منافی اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے دھمکانا بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ عمل علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، جس کے پیشِ نظر بین الاقوامی برادری پر لازم ہے کہ وہ ایک مضبوط اور واضح مؤقف اختیار کرے تاکہ بین الاقوامی سمندری گزرگاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، جہاز رانی کی آزادی برقرار رہے، اور ایسے اقدامات کی روک تھام کی جا سکے جو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث بنیں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے اور اس کے امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔