Muslim Elders

شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے پولینڈ کے مفتی سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے پولینڈ کے مفتی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرفضیلت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز پوری دنیا کے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں، تاکہ شہریت، بقائے باہمی اور باہمی احترام کی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔
دوسری جانب پولینڈ کے مفتی نے اس بات کی تصدیق کی کہ دارالافتاء پولینڈ، الازہر کے معتدل اور روشن خیال منہج کی پابندی کرتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان کا ملک باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، تاکہ ایک ایسا معتدل دینی بیانیہ قائم ہو جو مکالمہ، برداشت اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو مضبوط بنائے۔