مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر شریف کی سربراہی میں، شام کے شہر حمص میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
کونسل اس بات پر زور دیتی ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا، نمازیوں کو خوفزدہ کرنا اور بے گناہوں کا خون بہانا ایک سنگین جرم ہے جو تمام مذاہب کی تعلیمات اور انسانی اقدار کے سراسر منافی ہے۔ اور یہ انسان کے زندگی، امن اور عبادت کے حق پر کھلا حملہ ہے۔
کونسل ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو قطعی طور پر مسترد کرنے کے عزم کو دہراتی ہے۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ یہ مجرمانہ کارروائیاں عوام کے اتحاد کو نقصان پہنچانے، معاشروں کے استحکام کو کمزور کرنے یا مذاہب کی ان تعلیمات کو مسخ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی جو رحمت، بقائے باہمی اور امن کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے آئی ہیں۔
اور کونسل متاثرین کے اہلِ خانہ اور برادر شامی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے، اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ شہداء کو اپنی وسیع رحمت سے نوازے، اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے، اور شام اور اس کے عوام کو ہر قسم کی برائی اور نقصان سے محفوظ رکھے۔
