Muslim Elders

شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، نے لبنان کے وزیراعظم سے ملاقات کی اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

لبنان کے وزیر اعظم نے شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کو لبنان کے دورے کی دوبارہ دعوت دی… لبنانی آپ سے محبت کرتے ہیں اور محبت اور شوق کے ساتھ آپ کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

فضیلت مآب امام اکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے لبنان کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر نواف سلام کا سے ملاقات کی اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اور شیخ الأزہر کو لبنان کے دورے کی دوبارہ دعوت دی.

شیخ الأزہر نے لبنانی وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا، اور اس عزیز ملک کی ترقی کے لئے انہوں نے اپنی خالص تمناؤں کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ لبنان کو محفوظ رکھے، اور لبنانی لوگ امن و امان میں رہیں، اور ان کی صفوں و کلمہ کو متحد کرے، اور ان کو یکجا کرے، اور ان کی مشکلات کے جلد زوال کی دعا کی۔

فضیلت مآب نے اس بات کی تاکید کی کہ موجودہ دور میں دنیا کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر امّت کی وحدت اس کی ترقی اور عروج کا راستہ ہے، اللہ تعالیٰ کے فرمان {واعتصموا بحبل الله جميعًا ولا تفرقوا} (ترجمہ: اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور جدا جدا نہ ہو جائو) کی پیروی کرتے ہوئے۔ اسی لیے الأزہر شریف، اور مسلم کونسل آف ایلڈرز اور بحرین کی اعلیٰ اسلامی امور کی کونسل نے اسلامی – اسلامی مکالمے کے لیے ایک کانفرنس منعقد کی، جس کی میزبانی مملکت بحرین نے کی، تاکہ اتحاد اور یکجہتی کے معنی کو بحال کیا جا سکے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ان بلند معانی کی شدید ضرورت ہے جب کہ غیر انسانی حملے اور نسل کشی جاری ہے جو ہمارے بے گناہ بھائیوں کو غزہ میں تقریباً دو سال سے نشانہ بنا رہی ہے۔

اور فضیلت مآب نے الأزہر کی طرف سے لبنانی اماموں، سنی اور شیعہ، کی میزبانی کے لیے تیاری کی تصدیق کی؛ اور ان کے لیے الأزہر کی عالمی اکیڈمی میں مشترکہ تربیت منعقد کرنے کا اعلان کیا، جس میں تربیتی نصاب اس طرح ڈیزائن کیا جائے گا کہ وہ لبنانی معاشرے کی خصوصیات اور تنوع، اور اس کو درپیش چیلنجوں کا خیال رکھ سکے، تا کہ سب کے درمیان اتحاد، یکجہتی، اور مثبت ہم آہنگی کی قدروں پر توجہ مرکوز کی جائے۔

لبنانی وزیراعظم نے شیخ الأزہر سے دوسری بار ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے ملک کی طرف سے فضیلت مآب کے جانب سے بھائی چارے اور بقائے باہمی کے اصولوں کو پھیلانے کے کردار کی قدر دانی کی۔ انہوں نے لبنان کی جانب سے فضیلت مآب کو اپنے ملک کی دورے کی دوبارہ دعوت بھی پیش کی، یہ کہتے ہوئے: "ہم آپ کو یہ دعوت دوبارہ پیش کرتے ہیں – لبنانی عوام کی طرف سے – کہ آپ اپنے دوسرے وطن لبنان کا دورہ کریں، لبنانی آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کے تاریخی کردار کی قدر کرتے ہیں جو آپ نے امن اور بھائی چارے کے فروغ اور عرب اور اسلامی قوموں کے مسائل کے دفاع میں ادا کیا ہے، اور وہ آپ کے دورے کا بے حد شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔” اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنان نے بہت سی جنگیں اور تنازعات کا سامنا کیا، فرقہ وارانہ اور مذہبی فتنوں کی تباہ کاریوں کا سامنا کیا، اور اس کی قیمت لبنانیوں کی جانوں کی صورت میں ادا کی، ہم ایمانداری سے کوشش کر رہے ہیں کہ لبنان اپنی عافیت اور ترقی کو دوبارہ حاصل کرے۔