Muslim Elders

پوپ لیو چودھویں نے مشیر محمد عبد السلام سے ملاقات کی اور مذاہب کے درمیان مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔

تقدس مآب پوپ لیو چودھویں، کیتھولک چرچ کے پونٹیف نے وٹیکن سٹی کے اپوسٹولک پیلس میں بروز پیر 25 اگست کو جناب مشیر محمد عبدالسلام سےملاقات کی۔ اور اس ملاقات نے بین المذاہب مکالمہ کے اہم کردار کو اجاگر کیا جو امن اور انسانی بھائی چارے کے فروغ میں اور عالمی تنازعات و بحرانوں کے حل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مشیر عبدالسلام نے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ملاقات پر فخر ہے جسے انہوں نے تنازعات کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے مذہبی رہنماؤں کی کوششوں کو مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ انہوں نے فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیّب، شیخ الازہر، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی قیادت میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے عزم کی تجدید کی، جو الازہر کے تعاون سے مذہبی رہنماؤں اور اداروں کے کردار کو امن کے حصول کے لیے مضبوط کرنے کے لیے ہے۔