مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر کی سربراہی میں، جمہوریہ کانگو کے شمال مشرقی قصبے کومندا میں کیتھولک چرچ چ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، جس میں درجنوں بے گناہ شہری ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کی سختی سے تردید کرتی ہے، جو اسلامی تعلیمات، تمام الہامی قوانین، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں اور انسانی اور اخلاقی اقدار سے متصادم ہیں، جو عبادت گاہوں پر حملوں سے روکنے کا حکم دیتے ہیں اور ان کے تحفظ، اور احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اس بات پر زوردیتی ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور ان مقامات کی حرمت کے خلاف ایک واضح حملہ ہے، اور یہ ایک ایسا جرم ہے جس کی کسی بھی نام یا بہانے کے تحت توجیہ نہیں کی جا سکتی، انہوں نے اپنے مؤقف کو دوبارہ دہرایا کہ وہ تمام اقسام کے تشدد اور دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف سختی سے کارروائی کرنے کی ضرورت کا مطالبہ کرتی ہے جو تباہی پھیلانے اور امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں.
اس المناک سانحے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کانگو کی عوام اور حکومت، متاثرین کے اہلخانہ اور ان کے عزیزوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے، اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ انہیں صبر اورسکوں عطا فرمائے، اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
