مسلم کونسل آف ایلڈرز نفرت، انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف ایک عالمی حکمت عملی تیار کرنے کی دعوت دیتی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز فضیلت ماب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، کی سربراہی میں، شمال مغربی جرمنی کے علاقہ ہنوور، میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں الجزائری طالبہ رحمة عياط کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز، نسل پرستی کی تمام اشکال، شدت پسندی، نفرت اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر ایک حکمت عملی تیارکرنے کا مطالبہ کرتی ہے، اور ایسے قابل مذمت دہشت گردانہ اعمال کو جرم قرار دینے کے لیے لازمی قوانین کے نفاذ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے، اور مکالمے، رواداری، بقائے باہمی، امن، باہمی احترام اور انسانی بھائی چارے کی ثقافت کو فروغ دینے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز مرحومہ طالبہ کے خاندان سے اپنی خالص تعزیت کا اظہار کرتی ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو اپنی وسیع رحمت اور مغفرت عطا فرمائے، اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اور اس کے اہل خانہ، رشتہ داروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
