مسلسل تیسرے سال مسلم کونسل آف ایلڈرز نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسلامی کتاب میلہ 2025 میں ‘بہترین بین الاقوامی پویلین’ کا ایوارڈ حاصل کیا، یہ ایوارڈ کونسل کی مکالمے اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو اس کے ممتاز ثقافتی شمولیت کے ذریعے فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی قدر کے طور پر دیا گیا ہے۔
اورکونسل کے پویلین کو اس ایوارڈ کا ملنا مختلف اقسام کے زائرین اور شرکاء کی بڑی تعداد کے شوق کی عکاسی کرتا ہے۔ جبکہ پویلین میں شامل تفاعلی سرگرمیاں، ثقافتی پروگرام اور فکری سمینار نے مشترکہ انسانی گفتگو کے فروغ میں حصہ ڈالا، اس کے ساتھ مختلف فکری و معرفتی اشاعتوں کی نمائش بھی ہوئی جو کہ عالمی امن اور مکالمے کی حمایت میں کونسل کا پیغام پیش کرتی ہیں۔
اس سال جکارتہ اسلامی کتاب میلہ میں مسلم کونسل آف ایلڈرز نے 250 سے زائد فکری اور ثقافتی اشاعتیں پیش کی، جو امن، بقائے باہمی، شناخت اور شہریت کے مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں، اور انسانی بھائی چارے اور اسلامی امت کے اتحاد پر زور دیتی ہیں، نوجوانوں کا امن کی تخلیق میں کردار اور کئی ایسی اشاعتوں پر بھی توجہ دی گئی ہے جو صحیح اسلامی تعلیمات کو پھیلانے، غلط تصورات کی اصلاح کرنے اور انتہا پسندی، نفرت، تعصب، امتیازی سلوک اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کو فروغ دیتی ہیں۔
یہ ایوارڈ عالمی سطح پر فضیلت مآب امام اکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی ثقافت کو مستحکم کرنے کے اہم کردار کی مستقل قدردانی کے اعتراف میں ہے۔
