Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز بھارت اور پاکستان سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مکالمے اور افہام و تفہیم کی زبان کو ترجیح دینے کا مطالبہ کرتی ہی۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، کی سربراہی میں بھارت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان سے درخواست کرتی ہے کہ وہ تحمل اور سکون کا مظاہرہ کریں اور ایسی جنگ میں نہ پڑیں جس سے ان کے ممالک، عوام اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہو۔
اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ عقل مندی کا سہارا لیا جائے، دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے، بات چیت اور افہام و تفہیم کی زبان کو ترجیح دی جائے، اور پرامن حل تک پہنچنے کے لیے کام کیا جائے، اور خطے کی عوام کو کشیدگی سے بچایا جائے اور بقائے باہمی کی اقدار کو اس انداز میں مستحکم کیا جائے جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے عوام کے استحکام اور خوشحالی کی امنگوں کو پورا کرنے میں مدد ملے۔