فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہرکی سربراہی میں مسلم کونسل اف ایلڈرز نے مسجد اقصیٰ اور قبہ صخره پر بمباری کا مطالبہ کرنے والی اسرائیلی آباد کار تنظیموں کی جانب سے انتہا پسندانہ اشتعال انگیز مطالبات کی شدید مذمت کرتی ہے
مسلم کونسل آف ایلڈرز ایسی انتہا پسندانہ مطالبات کو واضح طور پر مسترد کرتی ہے جو دنیا بھر کے تقریبا 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی صریح خلاف ورزی ہے اور مقدس مقامات کی مناسب حفاظت کی ضرورت اور مسجد اقصیٰ کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز القدس الشریف میں عیسائیوں کے خلاف اسرائیلی قابض انتظامیہ کی خلاف ورزیوں بشمول گرجا گھروں تک رسائی میں رکاوٹ اور جسمانی حملوں کی بھی شدید مذمت کرتی ہے جس سے خطے میں مزید کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ یہ خلاف ورزیاں اور فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت روکی جا سکے، اور مسئلہ فلسطین کا ایک منصفانہ اور جامع حل تلاش کیا جائے جو کہ فلسطینی عوام کی 70 سال سے جاری مصیبت کا خاتمہ کرے، اور ان کے جائز حق کو تسلیم کرے کہ وہ اپنا آزاد ملک بنائیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف۔
