Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز متحدہ عرب امارات کو 53 ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

فضیلت ماب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر، احمد الطیب شیخ الازہر، کی سربراہی میں مسلم کونسل اف ایلڈرز ، متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور ان کے بھائیوں، متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور شیخوں اور اماراتی عوام کو امارات کے 53ویں قومی دن کے موقع پر مخلصانہ مبارکباد پیش کرتی ہے، یہ ایک ایسا دن ہے جو اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے اتحاد کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز متحدہ عرب امارات کی عوام کے لیے ثقافتی اور ترقیاتی کامیابیوں اور رواداری اور بھائی چارے کی اقدار کو مستحکم کرنے اور لوگوں اور ثقافتوں کے درمیان امن اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں اس کی عالمی کوششوں کی تعریف کرتی ہے۔ اور کونسل اللہ تعالیٰ سے اماراتی عوام اور عرب اور مسلم اقوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعاگو ہے۔