Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز رمضان المبارک 2024 کے مقدس مہینے کے دوران  اپنے سوشل میڈیا  صفحات پر 5 مختلف پروگرام پیش کررہی ہے

رمضان المبارک 2024 کے بابرکت مہینے کے دوران مسلم کونسل آف ایلڈرز کے صفحات درج ذیل پروگرام پیش کریں گے

"امام الطیب ” ” انسانی اقدار دانشوروں کے ساتھ "، "بقائے باہمی کا چاند "، "اپنے روزے کے بارے میں سوچیں ” اور ” انسانی ہمدردی کی کہانیاں نوجوانوں کے ساتھ”

مسلم کونسل آف ایلڈرز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے،  5 رمضان پروگرام پیش کررہی ہے جو روزانہ نشر کیے جائیں گے، یہ کونسل کی حکمت عملی پر مبنی ہے جس کا مقصد امن کو فروغ دینے اور مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے لیے تمام پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا ہے۔

ان پروگراموں میں سب سے پہلے ” امام الطیب ” پروگرام ہے، جسے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز پیش کریں گے۔ امام اکبر اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی کی تشریح جاری رکھیں گے ۔ ہر اسم اور اس کے معنی کی وضاحت،اور ان کے ساتھ وابستہ دوسرے اسما، اور ان اسما میں بندے کا حصہ، اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی کے معانی کی تشریحات کو عصری زندگی کے واقعات سے جوڑنا، اور اس وقت دنیا جن بحرانوں، آفات، جنگوں اور تنازعات کا مشاہدہ رہی ہے۔اور ان واقعات سے حکمت کیسے حاصل کی جائے۔اور خدا تعالیٰ کے اسماء و صفات پر غور و فکر کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے ایک وژن تیار کرنا۔

ہم دانشوروں کے ساتھ انسانی اقدار کے پروگرام کا دوسرا حصہ بھی دیکھیں گے ۔جس میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے ممبران انسانی برادری سے متعلق دستاویز میں درج سب سے نمایاں بلند انسانی اقدار مساوات، صبر، تعارف ، شہریت، باہمی احترام، تعاون اور دیگر اقدار کے بارے میں بات کریں گے بشمول انسانیت کی زندگی میں ان کی اہمیت اور امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور باہم مربوط معاشروں کی تعمیر میں ان کے کردار پر زور دینے کے ساتھ ساتھ۔

رمضان المبارک 2024 کے دوران، مسلم کونسل آف ایلڈرز "نوجوانوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کی کہانیاں” کے عنوان سے نوجوانوں کے لیے ایک نیا پروگرام نشر کرے گی۔ یہ انسانی بھائی چارے کی اقدار کے بارے میں کچھ کہانیوں اور حالات سے متعلق ہے۔ ان اقدار نے نوجوانوں کو اپنے دوستوں اور اپنی معاشروں میں مثبت اور حقیقی تبدیلی پیدا کرنے کی ترغیب کیسے دی؟

پروگرام "اپنے روزے کے بارے میں سوچیں ” میں روزے کے اہم ترین رازوں پر گفتگو کی جائے گی۔انسان پر اس کے نفسیاتی اور جسمانی اثرات اس کی روح کی تعمیر اور اسے متعدد اچھی اقدار اور اخلاقیات پر تربیت دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جبکہ "بقائے باہمی کا چاند ” پروگرام بہت سی انسانی اقدار پر مشتمل ہے جن کو رمضان کے بابرکت مہینے میں زندہ کیا جا سکتا ہے، جو عرب اسلامی قوم کے لئے خیر ، نیکی اور برکات ساتھ لاتا ہے، اس میں رحمت اور بخشش کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اور ہدایت اور ایمان کے چراغ روشن ہو جاتے ہیں۔ یہ پروگرام مختلف اقساط پر مشتمل ہے ہے جیسے کہ "رمضان ہمیں ایک اکٹھا کرتا ہے،” "احسان،” "یکجہتی،” اور "فرمانبردار ی”۔

آپ مندرجہ ذیل لنکس کے ذریعے سوشل میڈیا پر مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پیجز کو فالو کر سکتے ہیں:

https://www.muslim-elders.com

https://www.facebook.com/MuslimCouncilofElders

https://www.youtube.com/@muslimelders9203

https://www.instagram.com/muslimelders

https://www.linkedin.com/company/muslimelders