مسلم كونسل آف ایلڈرز نے فلسطینی عوام اور مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی قبضے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
مسلم كونسل آف ایلڈرز: فلسطینی ریاست کا قیام اس کا دارالحکومت القدس الشریف فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز، کی سربراہی میں کونسل نے کہا کہ فلسطینی عوام اور مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی قبضے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج سامنے آ رہے ہیں، خاص طور پر فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قبضے میں اضافہ کی روشنی میں۔
ایک بیان میں #مسلم_کونسل آف ایلڈرز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام اور مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی قبضے کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہوئے ان کی آزاد مملکت کے قیام کے لیے القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت قرار دیا جائے۔
مسلم كونسل آف ایلڈرز نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قبضے کے جرائم کا تسلسل صورتحال کو مزید پیچیدہ اور گھمبیر بنا دے گا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے پوری دنیا سے بارہا مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریاں ادا کریں اور ریاست فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو ختم کریں لیکن عالمی برادری نے ان مطالبات پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
