Muslim Elders

شیخ الازہر، چیئرمین #مسلمکونسلآف_ایلڈرزجنوری 2024 میں عراق کا دورہ کریں گیں۔

یہ دورہ جو اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تصور کیا جاتا ہے …. امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز آئندہ جنوری میں #عراق کا دورہ کریں گے۔

امام اکبر نے برادر ملک عراق کے دورے پر اپنی خوشی کا اعادہ کیا، جو تاریخ میں گہری جڑیں رکھتا ہے، جو عربیت اور تہذیب و انبیاء کا وطن ہے، برادر عراقی عوام کے لیے اپنی قدردانی اور محبت کا اظہار کیا۔

اپنی طرف سے، جناب محمد شیاع السودانی نے اس متوقع اور اہم دورے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، جس کا عراقی عوام کے تمام اجزا کے لوگ منتظر ہیں۔ کیونکہ امام اکبر کو عرب، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ادارے کا مسلمانوں کے نفوس پر اثرات کے پیش نظر آپ کا دورہ عراق تمام عراقیوں کے لیے بہت دلچسپی کا باعث ہوگا۔

اس دورے کو امام اکبر کی طرف سے بہت زیادہ توجہ حاصل ہے۔ جو ملت اسلامیہ کے مسائل کی حمایت میں اس کی اہمیت کی وجہ سے، جن میں سرفہرست قوم کا اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی ہے۔ اور اس کی تیاری کافی عرصہ قبل شروع ہوئی تھی اور کورونا کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی، جس کے بعد عراق کے سرکاری حکام نے شیخ الازہر کو دورہ مکمل کرنے کی دعوت دی۔