Muslim Elders

انڈونیشیا بین الاقوامی اسلامی کتاب میلہ 2023 میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں "مذہب اور موسمیاتی مسائل” پر سمپوزیم

مسلم کونسل آف ایلڈرز کی انڈونیشین برانچ نے انڈونیشیا بین الاقوامی اسلامی کتاب میلہ 2023 میں کونسل کی شرکت اور سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر "مذہب اور موسمیاتی مسائل” کے عنوان سے دارالحکومت جکارتہ میں سینیان کے علاقے کے سوکارنو اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا، جس میں نمائش کے زائرین، خاص طور پر نوجوانوں کی قابل ذکر موجودگی دیکھی گئی۔

اس سمپوزیم میں کتاب "آخری نسل: موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی معدومیت کو روکنے کے لیے مسلم دنیا کی سرگرمی” پر ڈاکٹر محمد زین المجد مسلم کونسل آف ایلڈرزکے ایگزیکٹو آفس کے ممبر نے اور ڈاکٹر فخرالدین محمد مانجون جایا، نیشنل یونیورسٹی جکارتہ میں سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ نے جائزہ پیش کیا۔

اپنی تقریر میں ڈاکٹر محمد زین المجد مسلم کونسل آف ایلڈرزکے ایگزیکٹو آفس کے ممبر، نے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے سمپوزیم میں نوجوانوں اور یونیورسٹی کے طلباء کے جوش و خروش کی یہ کہتے ہوئے: "انڈونیشیا اور دنیا کے مستقبل کو مزید خوشحال بنانے کے لیے نوجوان نسل کا کردار سب سے اہم ہے۔” تعریف کی،

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی یاد دلاتے ہوئے،جو اپ نے فرمایا: "اپنے آپ سے شروع کرو اور پھر ان سے جو تم پر انحصار کرتے ہیں،” اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کو خود سے ماحول کا خیال رکھنا شروع کر دینا چاہیے۔ روزانہ پانی کی کھپت کے پیٹرن کو معقول بنا کر، پلاسٹک کے مواد کا زیادہ استعمال نہ کریں، اور ماحولیاتی استحکام پر زیادہ توجہ دیں۔

سمپوزیم کے بعد ڈاکٹر محمد زین المجد اور ڈاکٹر فخر الدین نے مکہ ہال میں کونسل کے پویلین کا دورہ کیا۔ انہوں نے کونسل کی شرکت اور الحکما پبلشنگ ہاؤس کی اشاعتوں کی تعریف کی جس کا مقصد غلط فہمیوں کو دور کرنا، صحیح مذہب کو پھیلانا، نوجوانوں کو عصری مسائل کے بارے میں تعلیم دینا، اور عالمی چیلنجوں، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے میں مذاہب کے کردار پر زور دینا ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز انڈونیشیا میں اسلامی کتاب میلہ 2023 میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ لگاتار دوسرے سال شرکت کر رہی ہے، جو کہ امام اکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پیغام پر مبنی ہے۔ جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون قائم کرنا ہے۔ کتاب میلہ میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے سوکارنو اسٹیڈیم کے مکہ ہال میں واقع ہے۔