مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن محترم ڈاکٹر محمد قریش شہاب کی کتاب "اسلام اور سیاست: مہذب سیاسی طرز عمل” کی رونمائی
مسلم کونسل آف ایلڈرز کی انڈونیشین برانچ نے انڈونیشیا بین الاقوامی اسلامی کتاب میلہ 2023 کے مرکزی ہال میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جس کے دوران محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد قریش شہاب، انڈونیشیا کے سابق وزیر مذہبی امور اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن، کی تحریر کردہ کتاب "اسلام اور سیاست: مہذب سیاسی طرز عمل” کا اعلان کیا گیا۔
اس سیمینار میں ڈاکٹر لقمان حکیم سیف الدین، انڈونیشیا کے سابق وزیر مذہبی امور،اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالمطیع انجمن محمدیہ کے سیکرٹری جنرل نے شرکت کی اور دونوں نے اس کتاب پر روشنی ڈالی، جسے نمائش کے زائرین نے عزت مآب ڈاکٹر محمد قریش شہاب کی عظیم علمی اور فکری تجربے کی روشنی میں خوب سراہا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز انڈونیشیا میں اسلامی کتاب میلہ 2023 میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ لگاتار دوسرے سال شرکت کر رہی ہے، جو کہ امام اکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پیغام پر مبنی ہے۔ جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے قائم کرنا ہے۔
کتاب میلہ میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے سوکارنو اسٹیڈیم کے مکہ ہال میں واقع ہے۔
