شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، یورپ کے قلب میں ایک اسلامی مرکز کے طور پر بوسنیا اور ہرزیگووینا کی اہمیت پر زور دیتے ہیں
قاہرہ میں بوسنیا اور ہرزیگوینا کے سفیر نے شیخ الازہرکو سریبرینیکا کے قتل عام کی یاد میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز نے، عرب جمہوریہ مصر میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کے سفیر تھابیت سباسیچ، سے ملاقات کی جہاں آپ نے دنیا بھر میں بالخصوص یورپ میں مسلم معاشروں کی حمایت اور ان کے مذہبی تشخص کو برقرار رکھنے اور ملت اسلامیہ سے ان کے تعلق کو مضبوط کرنے میں اور ان کو ان معاشروں میں مثبت انداز میں ضم کرنے، اور ان کو علمی، دعوتی اور ثقافتی تعاون کے تمام پہلوؤں پر ان کی مدد کا اعادہ کیا۔
امام اکبر نے کہا کہ بوسنیا جس تلخ تاریخ سے گزرا اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا، اور بوسنیا کے لوگوں کے مصائب ہم بھولے نہیں ہیں، بلکہ یہ ہماری یادوں میں اٹکی ہوئی تھی اور اب بھی ہے۔ اس مسلم عوام کے تئیں الله کے سامنے ہماری ذمہ داری اور ان کے منصفانہ مقصد اور مسلم قوم کے مسائل کی حمایت میں الازہر کے کردار کی بنیاد پر، یورپی براعظم میں ایک مؤثر اسلامی مرکز کے طور پر بوسنیا اور ہرزیگووینا کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بوسنیائی عوام کی حمایت، ان کے وطن اور ملک کے ساتھ لگاؤ کو مضبوط کرنے اور ان کے اسلامی تشخص پر فخر کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ۔
اپنی طرف سے، بوسنیا کے سفیر نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور اسلام اور مسلمانوں کے مسائل کی حمایت امام اکبر کی عظیم کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کو اپنے ملک کا دورہ کرنے اور 11 جولائی 1995 کو سریبرینیکا کے قتل عام کی 29ویں برسی کی یادگاری تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی، جس میں ہزاروں مسلمان مارے گئے۔
