مسلم کونسل آف ایلڈرز، انڈونیشی اسلامی کتاب میلہ 2023 کے 21ویں سیشن میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ جس کی سرگرمیاں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 20 سے 24 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ ۔ اور یہ شرکت امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہرالشریف، چیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں کونسل کے پیغام پر مبنی ہے جس کا مقصد علمی آگہی کو اجاگر کرنا اور رواداری، بقائے باہمی اور امن کی اقدار کو پھیلانا اور فروغ دینا ہے۔
کونسل کی شرکت میں شائع کردہ کتابوں کا ایک ایسا سیٹ ہے جو سب انسانوں کے درمیان نیکی، محبت، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے علاوہ سب سے اہم فکری مسائل کو حل کرنے، غلط فہمیوں کو درست کرنے، نفرت انگیز تقریر، نسل پرستی اور عدم برداشت کا مقابلہ کرنے کے لیے ممکنہ حل پیش کرتی ہیں۔ اور مختلف سرگرمیاں شامل ہیں
مسلم کونسل آف ایلڈرز کی انڈونیشی اسلامی کتاب میلہ 2023 میں نمایاں ترین اشاعتیں :
– امام الاکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی تحریر کردہ کتاب – "اچھی بات”
– جج محمد عبدالسلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل کی کتاب "امام، پوپ اور مشکل راستہ… انسانی برادری کی دستاویز کی پیدائش کی گواہی”
– جامعہ الازہر کے سینئر علماء کی کونسل کے رکن پروفیسر ڈاکٹر احمد معبد عبدالکریم کی کتاب "فتویٰ اور اس کے احکام اور مفتی اورسائل کی ذمہ داریاں”
– پروفیسر ڈاکٹرحسن الشافعی، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن، کی کتاب "تجدید کے بارے میں ایک قول”۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن شہزادہ غازی الہاشمی کی کتاب "قرآن کریم میں محبت”
– محمد عرفہ کی کتاب "کیا مشرق اور مغرب اکٹھے ہی سکتے ہیں؟”
– عماد خفاجی کی کتاب "عقیدہ میں سوچنے کے طریقے”
– مرحوم پروفیسر ڈاکٹر محمود حمدی زقزوق، الازہر کے سینئر علماء کی کونسل کے رکن، اور مسلم کونسل اف ایلڈرز کے رکن، کی کتاب "مذہبی فکر اور عصری مسائل”۔
نمائش میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین نمائش کے مرکزی پلیٹ فارم پر متعدد ثقافتی سیمینارز کا بھی اہتمام کرے گا جس میں متعدد موضوعات اور زندگی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جن میں سب سے نمایاں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن پروفیسر ڈاکٹر محمد قریش شہاب کی کتاب "اسلام اور سیاست، تہذیب یافتہ سیاسی طرز عمل” پر ایک سمپوزیم منعقد ہو گا، جس میں کتاب کا مصنف لیکچر دے گا، اور
ڈاکٹر لقمان الحکیم سیف الدین، انڈونیشیا کے سابق وزیر مذہبی امور، اور ڈاکٹر عبدالمعطی، سیکرٹری جنرل محمدیہ ایسوسی ایشن بھی شرکت کریں گے آئندہ جمعرات سہ پہر 3:30 بجے-
اور ایک سمپوزیم "مذہب اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقد کیا جے گا جس میں : کتاب "”آخری نسل: موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی معدومیت کو روکنے کے لیے مسلم دنیا کی سرگرمیاں” جس میں ڈاکٹر محمد زین المجد، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے ایگزیکٹو آفس کے ممبر۔ اور ڈاکٹر فخرالدین محمد منجون جایا، نیشنل یونیورسٹی جکارتہ،اور توان گرو باگانگ میں سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ، بحث اور جائزہ پیش کریں گے بروز جمعہ صبح 10.15 بجے۔
مکہ ہال میں کونسل کے ونگ میں، بروز ہفتہ کو ایک سمپوزیم منعقد کیا جائے گا جس میں انسانی بھائی چارے کی دستاویز میں موجود اعلیٰ انسانی اصولوں پر بحث کی جائے گی، جس پرامام اکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اور کیتھولک چرچ کے پوپ، تقدس مآب پوپ فرانسس، نے 2019 کو ابوظہبی میں دستخط کے تھے، جس میں ڈاکٹر مخلص حنفی، مسلم کونسل آف ایلڈرز کی انڈونیشین برانچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اور ڈاکٹر صلاح الدین الشامی، الازہر الشریف کے احیا التراث سینٹر کے رکن، بروز ہفتہ کو دوپہر ایک بجے شرکت کریں گے۔
اور ڈاکٹرالشامی مسلم کونسل آف ایلڈرز سے منسلک الحکما پبلشنگ ہاؤس کی پبلیکیشنز پر روزانہ 11:30 بجے سیمینار منعقد کریں گے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز – لگاتار دوسرے سال – انڈونیشیا میں اسلامی کتاب میلے 2023 میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ۔ شرکت کر رہی ہے جو امام اکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پیغام پر مبنی ہے، جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرنا ہے ہے۔
نمائش میں #مسلم_کونسل_آف_ایلڈرزکا پویلین انڈونیشیا کے دارالحکومت #جکارتہ کے سوکارنو اسٹیڈیم کے مکہ ہال میں واقع ہے۔
