Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز لیبیا میں سمندری طوفان "دانیال” کے متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہے… اور متاثرین کو مدد اور فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز امام الاکبر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہی میں ، لیبیا سے ٹکرانے والے سمندری طوفان "دانیال” کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے ، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد متاثر اور زخمی ہوئے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز نے شدید بارشوں اور طوفانوں سے متاثرہ افراد کو فوری مدد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جیسا کہ لیبیا کے مشرقی علاقے کے بہت سے شہروں میں شدید نقصانات ہوئے اور متعدد علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز ریاست لیبیا کی قیادت اور عوام اور متاثرین کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ متاثرین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔