امام اکبر: معاشروں میں بین المذاہب مکالمہ قائم کرنے کے لیے تعلیم ضروری بنیادوں میں سے ایک ہے۔
جرمنی کے آرچ بشپ: بین الاقوامی امن اجلاس میں شیخ الازہرکا خطاب بھائی چارے اور امن کو مستحکم کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی تحریک ہے۔
جرمنی کے آرچ بشپ: ہم "انسانی برادری کی دستاویز” کے تجربے کو نقل کرنے اور جرمنی میں اسلامی عیسائی مکالمے کی بنیاد رکھنے میں الازہر کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے آج پیر کو جرمن دارالحکومت برلن میں بشپ جارج پیٹزنگ، جرمن بشپس کونسل کے صدر، سے مشیر محمد عبدالسلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں ملاقات کی۔
امام اکبر نے کہا کہ مذاہب کے رہنماؤں اور علمائے کرام کے ساتھ ان کی ملاقاتیں اہمیت کی حامل ہیں، کیونکہ میرا یقین ہے کہ عوام میں امن نہیں لایا جا سکتا سوائے مذاہب کے درمیان مکالمے اور امن کے۔ اس وجہ سے الازہر اور ویٹیکن نے ایکشن لیا اور امام الطیب اور پوپ فرانسس کے درمیان ایک حقیقی دوستی پروان چڑھی، اس نے مکالمے کے راستے کھولنے اور مشترکہ عالمی منصوبوں کا آغاز ممکن بنایا، جن میں سب سے نمایاں انسانی برادری کی دستاویز پر دستخط تھے۔ جس پر کام کرنے میں ایک سال کی سخت محنت لگی یہاں تک کہ یہ 4 فروری 2019 کو دنیا کے سامنے آیا۔ اسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہوئی، اور اس پر دستخط کے دن کو ایک عالمی دن کے طور پر نامزد کیا گیا۔ جو انسانی بھائی چارے کاعالمی دن ہے۔
امام اکبر نے مزید کہا کہ الازہر اورمسلم کونسل آف ایلڈرز نے مختلف مذہبی اداروں جیسے کہ ورلڈ کونسل آف چرچز، مڈل ایسٹ کونسل آف چرچز، اور چرچ آف کینٹربری کے ساتھ مثبت طور پر بات چیت کو جاری رکھا ہے۔ اس مکالمے کا نتیجہ یہ نکلا کہ نقطہ نظر ایک دوسرے سے مل گیا اور ہم لوگوں کو بھلائی فراہم کرنے میں مکالمے سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہو گئے۔
آپ نے مزید کہا کہ الازہر کو مصری گرجا گھروں کے ساتھ ایک اولین تجربہ ہے، جس کی نمائندگی مصری گھرانہ کرتا ہے، جس کی سربراہی ہر چھ ماہ بعد باری باری شیخ الازہر اور آرتھوڈوکس چرچ کے پوپ کرتے ہیں۔ تا کہ فرقہ وارانہ تنازعات کی موجودگی اور ان کی تمام وجوہات کو ختم کیا جا سکے۔
شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، نے اس بات پر زور دیا کہ معاشروں میں مذاہب کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے لیے ضروری بنیادوں میں تعلیم سب سے آگے ہے،خاص طور پر تعلیم کے ابتدائی مراحل میں جس کی مثال دوسرے کا احترام اور اسے قبول کرنا ہے، اسی لیے مسلم کونسل آف ایلڈرز نے انسانی بھائی چارے کی دستاویز کو عام کرنے کے لیے کام کرنے کے لیے پہل کی اور عالمی سطح پر انسانی بھائی چارے کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے اسکول کے نصاب میں اسے شامل کروایا گیا۔
اپنی طرف سے، جرمن بشپس کونسل کے صدر نے شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور بین المذاہب مکالمہ، بھائی چارے، اور امن کی اقدار کو مستحکم کرنے کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سینٹ ایگیڈیو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی امن اجلاس میں شیخ الازہر کا خطاب اہم پیغامات اور بھائی چارے اور امن کو مستحکم کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ترغیب کا ذریعہ ہے۔ مزید یہ کہ ہم "انسانی برادری کی دستاویز” کے اہم اور منفرد تجربے کو نقل کرنا چاہتے ہیں اور جرمن معاشرے میں مذہبی اداروں کے درمیان اسلامی-عیسائی مکالمے کی بنیاد رکھنے میں الازہر کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
