مسلم کونسل اف ایلڈرز نے امام الاکبر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہی میں شمال مشرقی مالی میں ہونے والے ان دو دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز ایسی دہشت گردی کی کارروائیوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتی ہے جو الہامی مذاہب، قوانین، رسم و رواج اور بین الاقوامی معاہدوں کی تعلیمات کے منافی ہیں، اور دہشت گردی کے خاتمے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے.
مسلم کونسل اف ایلڈرز جمہوریہ مالی کی قیادت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ اور خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔
