Muslim Elders

قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں مسلم کونسل آف ایلڈرز پویلین میں ایک سمپوزیم: عربی زبان محققین اور طلباء علم کے لیے تعلیمی مطالعہ کرنے اور اسے سمجھنے کا نقطہ آغاز ہے۔

قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں "عربی کے طلباء کے لیے منظم نکات” کے عنوان سے آٹھویں ثقافتی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شیخ فوزی کوناتی، الازہر الشریف کے فارغ التحصیل، اور آئیوری کوسٹ کے اسکالر نے شرکت کی، اور محققین اور طلباء علم کی علمی تربیت میں عربی علوم کی اہمیت پر گفتگو کی۔
سمپوزیم کے دوران شیخ "کوناتی” نے کہا کہ عربی زبان افہام و تفہیم کا ایک ذریعہ ہے، جو انسان کو بولنے کی صلاحیت اور دوسروں کو سمجھنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ اور عربی زبان کے محققین اور طلباء علوم سے 12 علوم سیکھنے اہمیت پر زور دیتے ہوئےکہ وہ 12 علوم یہ ہیں: زبان کے متن کا علم، مشتقات کا علم، گردان، گرامر، معانی کی علم ، بیان کا علم، عروض کا علم، قافیہ کا علم، شعر و شاعری کا علم، کمپوزیشن کا علم ، خطاطی یا ڈکٹیشن کی علم ،لیکچرز کا علم۔
کوناتی نے وضاحت کی کہ اہل علم اس بات پر متفق ہیں کہ آلات کا علم ہرعلم سے پہلے ہوتی ہے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عربی علوم علم آلات کی بنیاد ہیں، اور محققین اور طلباء علم کے لیے نقطہ آغاز ہے۔

عقیدہ اور الہیات کے بہت سے علماء کا حوالہ دیتے ہوئے جنہوں نے اپنے علوم میں لکھنے سے پہلے عربی کے علوم کا احاطہ کیا تھا، جیسے البقلانی، الرومانی اور الخطابی، طلباء اور محققین کو عربی علوم حاصل کرنے اور اس میں اپنے مقصد کو پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ یہ ان کی زبان کے لیے بولنے ور پڑھنے میں غلطی سے محفوظ رہنے کا طریقہ ہے۔ سمپوزیم میں نمائش کے زائرین اور اسکالرزکی جانب سے زبردست تعامل کا مشاہدہ کیا گیا جو قرآن مجید کی زبان کے طور پر عربی زبان کے مطالعہ میں سب سے اہم طریقہ کار کے مشورے سننے کے لیے سمپوزیم میں شرکت کے خواہشمند تھے۔

مسلم كونسل آف ایلڈرز امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہى میں كونسل کے پیغام كو ليكر قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں شرکت کر رہی ہے، جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، بات چیت اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرنا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین قاہرہ کے بین الاقوامی کتاب میلے میں، الازہر الشریف کے پویلین کے ساتھ ہیریٹیج ہال نمبر (4) میں، مصر کے بین الاقوامی نمائشوں اور کانفرنسوں کے مرکز تجمع الخامس میں واقع ہے۔