Muslim Elders

قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میںمسلم کونسل اف ایلڈرزکے پویلین میں اسلامی-اسلامی مکالمے کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین نے اپنا ساتواں ثقافتی سمپوزیم منعقد کیا جس کا عنوان تھا "اسلامی-اسلامی مکالمہ” ، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے دی گئی تمام اسلامی فرقوں کے درمیان اسلامی-اسلامی مکالمے کے انعقاد کی دعوت پر جس میں جامعہ الازہر کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالمالک نے شرکت کی اور بحث اور تجزیہ پیش کیا۔

سیمینار کے دوران ڈاکٹر محمد عبدالمالک نے کہا: امام اکبر نے خارجی اور اندرونی دونوں صفوں کو متحد کرنے کے لیے کام کیا۔ خارجی صفوں کو انسانی بھائی چارہ کی دستاویز کے ذریعے، کیونکہ اس دستاویز کا مقصد مختلف نسلوں، رنگوں، عقیدوں اور فرقوں کے لوگوں کے درمیان بقائے باہمی اور رواداری کو فروغ دینا تھا۔

اندرونی صفوں کو اسلامی اسلامی مکالمہ کی دعوت کے ذریعے جس میں سنیوں اور شیعوں کے درمیان اسلامی اسلامی مکالمے کے انعقاد کے ذریعے جس کا مقصد امت اسلامیہ کے تمام اجزا میں داخلی صفوں کو یکجا کرنا ہے۔
یہ بات کی طرف اشارہ کرتے ہووے کہ امت اسلامیہ کی ملاقات اور اس کی ترقی و خوشحالی کا راستہ ہے۔

عبدالمالک نے خبردار کیا کہ امت اسلامیہ میں بہت سے مشترکہ فرقے ہیں جو اسے متحد کرتے ہیں اور اسے الگ نہیں کرتے۔ یہ سب الله تعالیٰ کی توحید اور رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی نبوت ور پیغام کی گواہی دیتے ہیں، اور یہ کہ قرآن الله اتعالیٰ کا کلام ہے۔ رکاوٹوں کو دور کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جن میں سے کچھ بات چیت کی راہ میں حائل ہیں، جیسے کہ کچھ اسلامی علامتوں کی توہین کو روکنا۔

امام الاکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی ہدایت پرمسلم کونسل آف ایلڈرز قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہی ہے، جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، بات چیت اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرناہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین قاہرہ کے بین الاقوامی کتاب میلے میں، الازہر الشریف کے پویلین کے ساتھ ہیریٹیج ہال نمبر (4) میں، مصر کے بین الاقوامی نمائشوں اور کانفرنسوں کے مرکز جو تجمع الخامس میں واقع ہے۔