شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں "خواتین اور رواداری کی ثقافت” کے عنوان سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گيا۔ جس میں ڈاکٹر وداد بوشماوي، 2015 کي نوبل امن ايوارڈ یافتہ اور زید ايوارڈ برائے انسانی برادری کی جیوری کی رکن نے شرکت کی اوراس سمپوزیم کو دبئی ٹی وی کی اینکرپرسن نوفر رامول نے پیش کیا۔
سمپوزیم میں خواتین کو بااختیار بنانے اور رواداری اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو پھیلانے اور افراد اور اداروں میں اس کی عکاسی کرنے میں سول سوسائٹی اور مذہبی اداروں کے کردار، اور رواداری، پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے میں بین الاقوامی اور سماجی سطح پر خواتین کے کردار، اورایسی نسلوں کی تعمیر کے لیے جو پرامن بقائے باہمی کو اپنائیں، اختلافات کو ترک کریں اور تنازعات کو ختم کریں جن کا دنیا كو سامنا ہے پر بات کی گئی۔
سمپوزیم کے دوران، ڈاکٹر وداد بوشماوی نے رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ جو وہ نئی نسلوں کو ان بلند انسانی اصولوں کی تعلیم دے کر، نیز تمام شعبوں اور اداروں میں اپنے مختلف سماجی کرداروں کو انجام دے کر کر سکتی ہیں۔
بوشماوی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ خواتین نے ہمیشہ اپنی کوششوں اور اقدامات کے ذریعے خاندانی اور برادری دونوں سطحوں پر سماجی امن کے حصول میں ایک با اثر کردار دا کیا ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے کردار کو زیادہ سے زیادہ مہم بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے ترقی اور قوموں اور معاشروں میں استحکام آتا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں -دوسری بار- شرکت کر رہی ہے، جو2 سے 13 نومبر 2022 تک جاری رہے گا، امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی ہدایت پر جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، بات چیت اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرنا ہے-
مسلم کونسل آف ایلڈرز کا اسٹینڈ متحدہ عرب امارات میں شارجہ ایکسپو سینٹر کے ہال (6) پویلین (L13) میں واقع ہے۔
