Muslim Elders

قازقستان نے شيخ الأزهــر، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین کو بین المذاہب مکالمے کے میدان میں ان کی کاوشوں پر آستانہ انٹرنیشنل ايوارڈ سے نوازا گيا

قازقستان نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سربراہ اور شیخ الازہر کو بین المذاہب مکالمے کے میدان میں ان کی کوششوں پر آستانہ بین الاقوامی ايوارڈ سے نوازا۔

آج بروز بدھ، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف نے امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، کو آستانہ بین الاقوامی ايوارڈ سے نوازا، جو وسطی ایشیائی خطے کے سب سے باوقار ايوارڈ میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اور یہ ايوارڈ ان کو مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے اور بھائی چارے اور عالمی امن کی ثقافت کو پھیلانے کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے مذہبی رہنماؤں کی ساتویں کانفرنس کے آغاز کے دوران دنیا بھر کے متعدد سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں دیا گیا جس کا عنوان ہے "بعد از کوڈ 19 وبا کے دورمیں انسانیت کى روحانی اور سماجی ترقی میں مذہبی رہنماؤں کا کردار” ۔

قازقستان کے صدر نے کہا: مجھے امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرزکو آستانہ بین الاقوامی ايوارڈ ديتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔ بین المذاہب مکالمے میں ان کی کوششوں اور مختلف ثقافتوں اور نسلوں کے درمیان بھائی چارے اور رواداری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے، اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انسانی مسائل میں امام الاکبر اسلامی شخصیات من سب سے زیادہ متاثر کن اسلامی شخصیت ہے، اور قازقستان میں ان کی موجودگی سب کے لیے اہم اور قابل تعریف ہے۔

صدر قاسم جومارت نے تصدیق کی کہ قازق عوام امام الاکبر کے لیے انتہائی قدرو احترام رکھتی ہے۔ اور ان کی خبروں اور دوروں میں بڑی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی امن اور بین المذاہب مکالمے میں بہت عظیم کوششوں کو سراہتے ہیں