Muslim Elders

آج صبح قازقستان کے دارالحکومت "نور سلطان” میں مذہبی رہنماؤں کی ساتویں کانفرنس کے سیشن کا آغاز ہوا جو

ساتویں کانفرنس کے سیشن کا آغاز ہوا جو

14 سے 15 ستمبر 2022 تک جاری رہے گی اس عنوان کے ساتھ "بعد از کوڈ 19 وبا کے دورمیں انسانیت کا روحانی اور سماجی ترقی میں مذہبی رہنماؤں کا کردار” ۔

مذہبی رہنماؤں کی کانفرنس کا آغاز قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، ویٹیکن کے پوپ فرانسس، اور دنیا بھر کے مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور لیڈروں کی شرکت اور متحد دعا کے ساتھ کہ الله تعالیٰ سب لوگوں کو متحد کرے اور جنگوں اور تنازعات کا خاتمہ ہو، اور امن اور سلامتی ہو، اور نفرت کو محبت سے بدل دے، اور یہ کہ الله ہمیں تمام ماحولیاتی آفات کا مقابلہ کرنے کی توفیق دے۔

"مذہبی رہنماؤں” کی یہ کانفرنس ایک منفرد تقریب ہے، جس کی میزبانی قازقستان ہر تین سال بعد کرتا ہے۔

اور یہ امن کے اقدامات، رواداری اور مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان بات چیت کی حمایت میں ایک نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔

اورمذہبی رہنماؤں کے کردادر پر یقین رکھتے ہوئے جووہ مکالمے کو فروغ دینے اور اعتدال پسندی کو پھیلانے اور مذہبی عدم برداشت کا مقابلہ کرنے میں ادا کرتے ہیں.