آج بروز پیر، امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز عالمی اور روایتی مذهبى رہنماؤں کی ساتویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں وزیر اوقاف، الازہر یونیورسٹی کے چانسلر، اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل شامل ہیں کے ہمراہ کازاخستان کے دارالحکومت نورسلطان روانہ ہوں گے۔ يه كانفرنس ” بعد از وبا کووڈ -19 میں بنی نوع انسان کی روحانی اور سماجی ترقی میں عالمی اور روایتی مذاہب کے رہنماؤں کا کردار” کے عنوان سے 14 اور 15 ستمبر 2022 کو کازاخستان میں منعقد ہو رہی ہے۔
امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کو دورہ کى یہ دعوت کازاخستان كے صدر قاسم جومارت توکایف کی جانب سے دی گئی ہے جس كا مقصد ملک کا دورہ کرنا اور مذہبی رہنماؤں کی ساتویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا ہے ، جو "نور سلطان” شہر میں منعقد ہوگی۔ اور امام الاکبر اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کریں گے، اور اس دورے میں وہ کازاخستان كے صدر، اسلامی رہنماؤں اور کانفرنس میں شریک متعدد مذہبی رہنماؤں اور لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
نورسلطان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر امام الاکبر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کے لیے ایک باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اور بروز منگل دارالحکومت، نور سلطان میں صدارتی محل میں کازاخستان کے صدر كے ساتھ ملاقات بھی ہو گی ،جس میں بین المذاہب مکالمے، تشدد اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے، اور صحیح مذہبی تعلیمات کو پھیلانے کے میدان میں تعاون کے پہلوؤں کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جاۓ گا۔
اوراس دورے میں امام الاکبر، کیتھولک چرچ کے پوپ فرانسس اور مختلف مذاہب کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، جس کا مقصد ان سب موضوعات پر بات کرنا ہے، جیسا کہ آج دنیا کو درپیش اہم ترین مسائل، اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیاں اور واقعات كى وجه سے درپیش چیلنجز، اس کے علاوہ مذہبی رہنماؤں اور مذہبی اسکالرز کا حقیقی کردار؛ جس کی روشنی میں وہ دنیا بھر میں مختلف خطوں میں جنگ اور تقسیم کی شدت کو کم کرنے اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے اور انسانی بھائی چارے، بقائے باہمی اور عالمی امن کو فروغ دینے کے لیے موثر کن ہو سکتا ہے۔
اوراس دورے میں امام الاکبر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، کازاخستان کی سب سے بڑی مسجد "حضرت سلطان” جو ایشیا کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے کا دورہ کریں گے، جو اسلامی فن تعمیر کی فراوانی اور تنوع کی عکاسی کا ایک شاہکار ہے۔ جہاں وہ ظہر کی نماز ادا کریں گے، اور کانفرنس میں شریک اسلامی ممالک کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اور کازاخستان کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ نے عالمی اور روایتی مذاہب کے رہنماؤں کی ساتویں کانفرنس میں شرکت کرنے والے اسلامی وفود کی امام الاکبر کے ساتھ ایک وسیع ملاقات کا اہتمام بھی کیا ہے۔
اور اسی تناظر میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبد السلام کانفرنس کے جنرل سیکرٹریٹ کے بیسویں اجلاس میں شرکت کریں گے جو 13 ستمبر بروز منگل کو منعقد ہو گا۔ اور وہ کانفرنس کے جنرل اجلاس میں اپنے خيالات كا إظهار بهى کریں گے، جس کے دوران وہ بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے میں مذہبی رہنماؤں کے کردار کی اہمیت پر زور دیں گے، اور انسانی بھائی چارے سے متعلق ابوظہبی دستاویز کی بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمہ میں عالمی اہمیت پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
