Muslim Elders

شیخ الازہر اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سربراہ  نے سنگا پور کے سینئر وزیر سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا-

muslimelderspakistan

امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے قاہرہ میں اتوار کے روز، سنگاپور کے وزیر برائے سیکورٹی پالیسی کوآرڈینیشن اور وزارتی قومی موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کے چیئرمین "مسٹر ٹیو چی ہین” کے ہمراہ ايک اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی جس میں سنگاپور کے پارلیمنٹیرینز اور قاهره میں سنگاپور سفارت خانے کے اهلكار کار شامل تھے  ۔

ملاقات کے دوران، دونوں اطراف نے عالمی دہشت گردی اور اس سے نمٹنے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے ممکنہ طریقوں اور اس سے آنے والی تمام نسلوں کو لاحق خطرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امام الاکبر نے کہا کہ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز اور بحرانوں کا سامنا ہے جن کا مقابلہ مذہبی تعلیمات پر انحصار کرکے کیا جاسکتا ہے۔ امام الاکبر نے مزید کہا کہ مذہب کو معاشرے سے الگ کرنے کی کوششیں ممکنہ طور پر ناکام ہوں گی، جیسا کہ پچھلی کوششوں کی طرح جو لوگوں کی متفقہ مرضی کے خلاف ہوئی ہیں۔

اپنی طرف سے، سینئر وزیر نے امام الاکبر شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز سے ملاقات اور گفتگو پر  اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اور انہوں نے اس بات پربھی  زور دیا کہ امام الاکبر نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ مختلف ثقافتی اور نسلی پس منظر سے تعلق رکھنے والے تمام اعتدال پسند لوگوں کے لیے ایک رهنما شخصیت ہیں۔