مسلم کونسل آف ایلڈرز، امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں افغانستان میں مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ جن میں افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ مارے گئے اور کئى زخمی ہوئے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کو دوٹوک طور پر مسترد کرتی ہے جو مذاہب کی تعلیمات اور تمام الہامی اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں سے متصادم ہیں۔
اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اور زخمیوں کى جلد صحت یابی کيلئے دعا گو ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز- افغانستان میں مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔
