Muslim Elders

نائجر كے سابق صدر مسلم كونسل آف ایلڈرز کے ركن منتخب.

امام الاکبر ، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف  چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز نے ايک فرمان جارى كيا  ہے، جس میں نائیجر کے سابق صدر محترم جناب محمدو اسوفو کو بطور رکن مسلم کونسل آف ایلڈرز منتخب کیا ہے۔ 

عزت مآب جناب محمدو اسوفو نے 2011 سے 2021 تک نائجر کی صدارت سنبھالی۔ وہ اس سے قبل اپریل 1993 اور ستمبر 1994 کے درمیان نائجر کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس عہدے سے مستعفی ہو گئے، پھر 18 فروری 1995 سے 27 جنوری 1996 کے درمیان قومی اسمبلی کے سپيكر بنے۔

مارچ 2021 میں عزت مآب جناب محمدو اسوف کو مو ابراہیم ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ گڈ گورننس کے لیے رہنماؤں کو دیا جانے والا سب سے نمایاں افریقی ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ وہ  2022  میں زاید انٹرنیشنل ایوارڈ برائے انسانى بهائى چاره کی جیوری کے رکن بھی تھے، اورخاص طور پر افریقه میں امن کی حمایت میں ان کی متعدد کوششوں کی وجه  سے ان كو افریقہ کے ممتاز حکمرانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے،

اپنی طرف سے، محترم جناب محمدو اسوفو نے مسلم کونسل آف ایلڈرز میں شامل ہونے پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شيخ الازہر الشریف امام الاکبر ڈاکٹر احمد الطیب، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین اور تمام جيد علماء جو کونسل کے ممبر ہیں  کے اعتماد کے لیے دلى شکریہ ادا کیا۔

محترم جناب محمدو إيسوفو نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کی حمایت میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے کردار کی تعریف کی، خاص طور پر براعظم افريقه میں انتہا پسندی، نفرت اور نسل پرستانہ گفتگو کا مقابلہ کرنے اور دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی منفی تصویر کو درست کرنے میں اس کی کوششوں کو سراہا۔.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز ایک آزاد بین الاقوامی ادارہ ہے جو 21 رمضان 1435ھ بمطابق 19 جولائی 2014ء کو قائم کیا گیا تھا، جس کا مقصد مسلم معاشروں میں امن کو فروغ دینا اور مسلم علماء، اسکالرز، ماہرین اور معززین کو اکٹھا کرنا ہے جو اپنى عقلمندى، انصاف، آزادى اور اعتدال پسندى كى وجه سے جانے جاتے ہیں، جن کا مقصد مسلم معاشروں میں امن کو فروغ دینے اور بدامنی اور جنگوں کی شدت کو توڑنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ جو حالیہ دنوں میں ملت اسلامیہ کے بہت سے معاشروں میں غالب آچکی ہے، اور ان كو تصادم، تقسیم اور فرقه واريت کے عوامل سے بچانا ہے۔

یہ کونسل، جو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں قائم ہے، وہ پہلا ادارہ جاتی ادارہ ہے جس کا مقصد ملت اسلاميه کو متحد کرنے کی کوششوں کو يكجا کرنا، اس کے جسم کو تباہ کرنے والی آگ کو بجھانا، جس سے انسانی اقدار اور اسلام کے رواداری کے اصولوں کو خطرہ ہے، اور فرقہ واریت اور تشدد کی برائیوں کو پھیلاتى ہے  جس نے اسلامی دنیا کو دہائیوں سے دوچار کر رکھا ہے۔