22 سے 28 مئی تک منعقد ہونے والے ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 کے 32 ویں سیشن میں مسلم کونسل اف ایلڈرز متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کررہی ہے، جس میں 165 سے زیادہ متنوع اشاعتیں شامل ہیں جو کہ اہم ترین فکری مسائل کے حل پیش کرتی ہیں۔ ایک ممتاز ثقافتی پروگرام کے علاوہ جس میں متعدد سرگرمیاں شامل ہیں جن میں مکالمے، رواداری، بقائے باہمی، امن ساز نوجوان، انسانوں اور ماحول کی خیر خواہی کے مسائل پر بات چیت شامل ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کی ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں میں نمایاں ترین اشاعتیں :
- مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن شہزادہ غازی الہاشمی کی کتاب "قرآن کریم میں محبت”
- مشیر محمد عبدالسلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل کی کتاب "امام، پوپ اور مشکل راستہ… انسانی بھائی چارے کی دستاویز کی پیدائش کی گواہی”
- جامعہ الازہر کے سینئر علماء کی کونسل کے رکن پروفیسر ڈاکٹر احمد معبد عبدالکریم کی کتاب "فتویٰ اور اس کے احکام اور مفتی اورسائل کی ذمہ داریاں”
- عماد خفاجی کی کتاب "عقیدہ میں سوچنے کے طریقے”
- محمد الصادق عرجون کی کتاب "اسلام میں فکر کی آزادی”
- آرون ٹائلر کی کتاب "اسلام، مغرب، اور رواداری: بقائے باہمی کا احساس”
اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں امام الاکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی تحریر کردہ 11 کتابیں بھی شامل ہیں جواسلام کی رواداری اور اس کے فکری اور فلسفیانہ ورثے کو اجاگر کرتی ہیں۔
جنس میں مندرجہ ذیل کتابیں شامل ہیں: - "اسلام کے عناصر”
- "الازہر کے نصاب میں”
- ” کلامی اور صوفیانہ اصطلاح میں "
- "امام اشعری کی فکر پر نظر”
- "وراثت اور تجدید.. بات چیت اور جوابات”
- "أهل السنہ والجماعة”
- "اسباب و مقاصد پر حدیث”
- "اچھی بات”
- "دین آسان ہے”
- "اخلاقیات اور اقدار”
-اور "میری پرانی ڈائری سے”۔
کونسل کے اپنے تہذیبی اور ثقافتی مشن کو انجام دینے کے تسلسل کی بنیاد پر، مسلم کونسل آف ایلڈرز کئی نئی اشاعتیں پیش کر رہی ہے، جو کونسل کی طرف سے شائع کی گئی ہیں۔ جن میں سب سے اہم ترین:
کتاب "فکر اور زبان سے افہام و تفہیم کے قواعد” از قلم ڈاکٹرمصطفی بنحمزہ، اسلامی ریسرچ اکیڈمی الازہر کے رکن۔
چیئرمین براۓ اوجدہ سائنسی کونسل، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن۔
اور کتاب "شرعی احکام کو ثابت کرنے میں سنت اور اس کا عمل”، محمد سُعاد جلال، جامعہ الازہر کے سینئرعلماء میں سے ایک۔
اور کتاب "قرآن کے قصوں میں ایک جیسا نظم کا مطالعہ: موازنہ اور تجزیہ۔” تصنیف عبد الغني عوض الراجحي، جامعہ الازہر کے سینئرعلماء میں سے ایک۔
اور دو کتابیں، "آسان منطقی اصول، الرسالہ الشمسیہ کی وضاحت” اور "توحید، عقیدہ اور جدید فکر پر لیکچرز” تصنیف محمد شمس الدین ابراہیم، جامعہ الازہر کے سینئرعلماء میں سے ایک۔
اور کتاب "منطق حدیث” تصنیف علی محمد جبر، جامعہ الازہر کے سینئرعالم۔
حالیہ اشاعتوں میں، اور ترجمے کی اہمیت پر مسلم کونسل اف ایلڈرز کے عقیدے کی بنیاد پر، جو تعمیری روابط میں تہذیبوں کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے، کونسل نے امن کو فروغ دینے کے مقصد سے کتابوں کے تراجم میں اپنی کوششیں جاری رکھیں۔اور کونسل نے بھائی چارے اور امن کی راہ پر بہت سی کتابوں کا ترجمہ کیا۔ جن میں سب سے اہم:
کتاب "دنیا کے مذاہب میں مذہبی رواداری،” مصنفین جیکب نیوسنر اور بروس شیلٹن۔
کتاب "یورپ میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ”، جسے متعدد محققین نے لکھا ہے: ایان لا، آمنہ عزت دوآ، آرزو میرالی، اور س. سيد۔
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں متعدد سیمینارز اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بقائے باہمی، اور شہریت کے مسائل، معاشرتی امن کے تقاضوں، اور عالمی امن کے قیام میں نوجوانوں کے کردار، اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل اور ماحول کی خیر خواہی میں انسانی کردار پر بات کی جائے گئی، جس میں متعدد مفکرین، دانشوور، ماہرین اور علماء دین لیکچر دیں گے۔
امام الاکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی ہدایت پرمسلم کونسل آف ایلڈرز ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہی ہے، جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، بات چیت اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرناہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں، ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر، ہال (10)،پویلین (10D17) میں واقع ہے ۔
