Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز قابض اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز، نام نہاد فلیگ مارچ کے ایک حصے کے طور پر قابض اسرائیلی حکومت کے اہلکاروں، کنیسٹ کے ارکان اور انتہا پسندوں کی جانب سے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد الاقصیٰ پرحملہ کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز اس طرح کی بار بار اشتعال انگیز خلاف ورزیوں اور بابرکت مسجد اقصیٰ کو وقتی اور مقامی لحاظ سے تقسیم کرنے کی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرتی ہے۔ اور فلسطینی کاز کا منصفانہ حل تلاش کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے اور فلسطینی عوام کا ان کی آزاد ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اس جائز حق کی حمایت کرتی ہے۔