Muslim Elders

کل دنیا بھر میں انسانی بھائی چارے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

کل بروز ہفتہ دنیا کے تمام ممالک انسانی بھائی چارے کا عالمی دن منائیں گے جو ہر سال 4 فروری کو منایا جاتا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید ال نہیان کی فراخدلانہ سرپرستی میں امام اکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اور تقدس مآب پوپ فرانسس، کیتھولک چرچ کے پوپ کے انسانی بھائی چارہ کی دستاویز پر دستخط کا دن ہے۔
کل دنیا بھر کے کئی خطوں میں اس موقع پر جشن منایا جائے گا۔ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 22 دسمبر 2020 کو متفقہ طور پر 4 فروری کو انسانی بھائی چارے کی دستاویز پر دستخط کی سالگرہ، اور انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اور دنیا بھر میں اس کے مختلف بیرونی دفاتر اس موقع پر بہت سی سرگرمیوں کا اہتمام کر رہے ہیں بشمول: انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے متعدد سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بقائے باہمی اور رواداری کی وزارت اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے مشترکہ تعاون سے 6 سے 7 فروری کے دوران دنیا بھر کے متعدد رہنماؤں اور مذاہب کے رہنماؤں اور سینئر مفکرین اور دانشوروں کی شرکت سے عالمی سربراہی اجلاس برائے رواداری کا انعقاد۔
کل، سال 2023 کے زاید بین الاقوامی ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ کے ایوارڈ یافتگان کو اعزاز سے نوازا جائے گا جو "انسانی بھائی چارے کی دستاویز” کے ثمرات میں سے ایک ہے اوراس ایوارڈ سے ان لوگوں اور اداروں کو نوازا جاتا ہے جو امن اور بقائے باہمی کو مستحکم کرنے، ثقافتی اور انسانی روابط قائم کرنے اور بھائی چارے اور انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے کامیاب اور موثر عملی اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس موقع پر مسلم کونسل آف ایلڈرز دنیا کے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کو انسانی بھائی چارے کی دستاویز میں درج اعلیٰ انسانی اقدار جن میں سب سے نمایاں اچھائی، انصاف، محبت، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کے عملی اطلاق کے ذریعے منائیں۔