Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے ورلڈ کونسل آف چرچز کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور انہوں نے بین المذاہب مکالمے کی کوششوں کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، مشیر محمد عبدالسلام، نے ورلڈ کونسل آف چرچز کے سیکرٹری جنرل ریورنڈ ڈاکٹرجیری پلے کی سرکاری دعوت پر جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں عالمی کونسل آف چرچز کے جنرل سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے بین المذاہب مکالمے کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے اور موجودہ عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے میں مذہبی رہنماؤں اور پیشواؤں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا، جن میں سب سے اہم موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ہے، خاص طور پر قریب آنے والے COP28 کی روشنی میں۔ جس کی میزبانی اس سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات کرے گا۔

دونوں فریقوں نے افریقی براعظم میں امن کی اقدار کو پھیلانے اور مضبوط کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اور امن ساز نوجوان فورم کے دوسرے ایڈیشن کی حتمی تیاریاں، جو مسلم کونسل اف ایلڈرز، اور ورلڈ کونسل آف چرچز اور روز کیسل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے آئندہ جولائی میں مشرق اور مغرب کے 50 نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ جس کا مقصد امن کی صنعت میں مؤثر طریقے سے حصہ ڈالنے میں نوجوانوں کو قابل بنانا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر، سیکرٹری جنرل اور ورلڈ کونسل آف چرچز کے رہنماؤں نے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں، مسلم کونسل اف ایلڈرز کی رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے میں کاوشوں کی تعریف کی اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے COP28 کے دوران منعقد ہونے والی بین المذاہب مکالمے کی کوششوں اور سرگرمیوں کے لیے کونسل آف چرچز کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، جبکہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کی تصدیق کی کہ ورلڈ کونسل آف چرچز اس بات کا ماڈل ہے کہ مذہبی تنظیموں کو مکالمے، رواداری اور عالمی امن کی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں میں کس طرح کردار ادا کرنا چاہیے۔