Muslim Elders

شیخ الازہر نے مسلم کونسل اف ایلڈرزکے رکن، بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، نے ڈاکٹر قطب مصطفی سانو، مسلم کونسل اف ایلڈرزکے رکن، بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل، سے ملاقات کی اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران، امام اکبر نے دنیا بھر کے مختلف مذہبی اور ثقافتی اداروں کے لیے الازہر اور مسلم کونسل اف ایلڈرز کے کھلے پن پر زور دیا اور اسلامی تعاون کو مضبوط بنانے اور بھائی چارے، بقائے باہمی اور دوسرے کے لیے مثبت کھلے پن کی اقدار کو مستحکم کرنے کے لیے تمام علمی کوششوں کے لیے ان کی حمایت پر زور دیا۔ اور انتہا پسندانہ نظریات اور منحرف نظریات اور ایسے رویے جو معاشروں کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں ان کا مقابلہ کرنے میں امت کے علماء اور فقہی کونسلوں کے واجبی کردار کی طرف بھی اشارہ کیا۔

اپنی طرف سے، مسلم کونسل اف ایلڈرزکے رکن، اور بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل نے، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز سے ملاقات پر اپنےاعزاز کا اظہار کیا اور ان کی تعریف کی۔ اور اسلامی فقہ اکیڈمی کی جانب سے ان کی تمام علمی اور ثقافتی سطحوں پر ان کی عظیم کوششوں کے ساتھ ساتھ بھائی چارے، انسانیت اور عالمی امن، دین اسلام کے صحیح تصویر کو پھیلانے اور ہر قسم کی انتہا پسندی اور تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اور اکیڈمی کی جانب سے مختلف مسائل میں الازہر میں فقہ اور شریعت کے علما کے ساتھ تعاون کے لیے اکیڈمی کی خواہش کا اظہارکیا۔