Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز قندھار، جنوبی افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہی میں، جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کو دوٹوک طور پر مسترد کرتی ہے جو دین اسلام کی صحیح تعلیمات، اور تمام الہامی قوانین اور بین الاقوامی چارٹر اور اصولوں سے متصادم ہیں جو تشدد اور دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں جرم قرار دیتے ہیں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز افغان عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور اللہ تعالی سے دعا گو ہے کہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔