مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، کی سربراہی میں، روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک شاپنگ سینٹر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کو دوٹوک طور پر مسترد کرتی ہے جو تمام مذاہب کی تعلیمات، الہامی قوانین اور بین الاقوامی چارٹر اور اصولوں سے متصادم ہیں جو تشدد اور دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں جرم قرار دیتے ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز، روس کی حکومت، عوام اور متاثرین کے لواحقین کے ساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
