Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز بلوچستان اور خیبرپختونخوا، میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ہونے والے دو دہشت گردانہ بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں جن کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کو واضح طور پر مسترد کرتی ہے جو مذاہب کی تعلیمات، الہامی قوانین اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں سے متصادم ہیں، جو معصوم شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملوں کو جرم قرار دیتے ہیں اس کالی دہشت گردی کا سختی سے مقابلہ کرنے اور اسے جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز ریاست پاکستان کی قیادت، حکومت، عوام اور متاثرین کے اہل خانہ،سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔